Feb ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی دھمکیوں کی کوئی اہمیت نہیں؛ حماس

تحریک حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ہفتے کی سہ پہر تک تمام صہیونی قیدیوں کو رہا کرنے کی دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ ٹرمپ کی دھمکیوں کی کوئی اہمیت نہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے منگل کو رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دھمکی دینے والی زبان کی کوئی اہمیت نہیں البتہ اس سے معاملات کی پیچیدگی بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ ایک معاہدہ ہے اور دونوں فریقوں کو اس کا احترام کرنا ہے، اور قیدیوں کی واپسی کا یہی ایک واحد راستہ ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے اپنی دھمکیوں میں کہا تھا کہ اگر تمام صیہونی قیدیوں کو ہفتے کی دوپہر 12 بجے تک رہا نہ کیا گیا تو جہنم کے دروازے کھل جائیں گے۔

ٹیگس