او آئی سی اجلاس کا اختتامی بیان، فلسطینیوں کے جبری انخلاء کی مخالفت
سعودی عرب کے جدہ میں او آئی سی کا خصوصی اجلاس، ایک بیان کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: اسلامی تعاون تنظيم کے بیسویں اجلاس کے اختتامی بیان میں تمام رکن ملکوں نے فلسطینیوں کے جبری انخلاء کی تجويزوں کی سخت مخالفت اور اس کا سنجیدگی سے مقابلہ کرنے کے عزم پر زور دیا ہے۔
اجلاس کے شرکاء نے اسی طرح شام پر اسرائيل کے حملے اور اس کے خلاف صیہونی جارحیت کی بھی مذمت کی ہے۔
او آئی سی کے جدہ اجلاس کے اختتامی بیان میں غزہ کی تعمیر نو کے لئے مصر کی تجویز کو بھی پہلے مرحلے میں منظوری دئے جانے کی اطلاع دی گئي ہے۔
او آئی سی کے اراکین نے اسی طرح شام کی اس تنظیم میں واپسی کا بھی اعلان کیا ہے۔
واضح رہے او آئی سی کا بیسواں اجلاس، اسلامی جمہوریہ ایران کی تجویز پر جدہ میں جعمہ کو منعقد ہوا جس میں فلسطین پر صیہونی حکومت کی جارحیت اور فلسطینیوں کے جبری کوچ کی سازشوں کے سد باب پر غور کیا گيا۔