Mar ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۸ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج کا شام پر حملہ

صیہونی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق کے دیہی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت نے اندھا دھند حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دمشق کے مضافات میں الکسوہ شہر کے قریب تل المانع کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ صیہونی چینل کان نے خبر دی کہ صیہونی فوج نے جنوب مغربی دمشق میں متعدد شامی فوجی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملہ جنوبی شام کے صوبہ درعا پر حملے کے چند گھنٹے بعد کیا گیا، جس میں 2 شامی شہری شہید اور 19 زخمی ہو گئے۔ حال ہی میں، صیہونی فوج نے جنوبی شام میں اپنی جارحانہ کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے اور بفر زون میں زمینی دراندازی جاری رکھتے ہوئے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس