Mar ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • القسام بریگیڈ کی جوابی کارروائی ، تل ابیب پر حملہ

حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں تل ابیب کو نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے صیہونی جارحیت کے جواب میں آج مقبوضہ فلسطین میں شہر تل ابیب کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔ الجزیرہ ٹی چینل کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ نے تل ابیب پر کئی میزائل فائر کئے۔ القسام بریگیڈ کی جوابی کارروائی کے بعد تل ابیب اور آس پاس کے علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے اور پروازوں کے لئے بن گورین ایرپورٹ کو بند کر دیا گيا۔ القسام بریگیڈ نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ یہ حملہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت کے جواب میں کیا گيا۔

ٹیگس