Mar ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کا ایک اور ڈرون یمنی فوج نے مار گرایا

یمنی فوج نے ملکی سرحدی خلاف ورزی پر ایک اور امریکی ڈرون مار گرایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی فوج نے ذمار صوبے میں امریکی MQ-9 ڈرون طیارہ مارگرایا ہے۔مذکورہ طیارہ مہنگے امریکی ڈرونز میں سے ایک ہے۔ ماضی میں بھی کئی مواقع پر یمنی فوج نے اس نوعیت کے طیاروں کو تباہ کیا ہے۔گزشتہ سال نومبر میں یمنی فوج نے اسی ماڈل کا ایک اور MQ-9 ڈرون طیارہ الجوف کے شمال مشرقی علاقے میں مار گرایا تھا۔ اسی اثنا میں امریکی جنگی طیاروں نے جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یمن کے مغربی اور شمالی علاقوں کو ایکی بار پھر جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکہ نے یمن پر دوبارہ حملہ کرتے ہوئے کئی علاقوں پر بمباری کی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مغربی یمن کے ساحلی صوبے الحدیدہ میں واقع ضلع زَبید پر کئی بار بمباری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کو بھی دوبارہ امریکی جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا ہے۔ انصاراللہ سے وابستہ ذرائع نے کہا ہے کہ شمالی یمن کے ضلع الصفراء میں واقع علاقے العصاید پر بھی امریکہ نے فضائی حملہ کیا ہے۔

ٹیگس