جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے حملے میں ایک خاتون شہید ، دو افراد زخمی
جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کی جارحیت کا نیا مرحلہ شروع ہو گیا ہے اور اب تک ایک خاتون کی شہادت اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان کے کفر کلا قصبے پر صیہونی حکومت کے حملے میں دو لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ لبنانی ذرائع کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے التفاح علاقے کی پہاڑیوں پر حملہ کیا ۔ صیہونی فوج کے ریڈیو نے بھی کہا ہے کہ لبنان کے خلاف حملوں کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے تولین ، راشیا الفخار، الخیام ، یاطر بیت لیف، کفر شوبا علاقوں پر بمباری کی اور وادی العصافیر پر گولہ باری کی ہے ۔ صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ جنوبی لبنان سے فائر ہونے والے تین میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا گيا ہے تاہم لبنان کے صدر جوزف عون نے اس دعوے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم لبنان کو تشدد کے دائرے میں دوبارہ لانے کی ہر کوشش کی مذمت کرتے ہيں ۔انہوں نے کہا کہ آج جنوبی لبنان میں جو ہوا ہے اور گزشتہ اٹھارہ فروری سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ لبنان کے خلاف ایک واضح جارحیت اور اس ملک کو بچانے کے منصوبے پر ضرب ہے ۔