Mar ۲۵, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
  • ترکیہ میں جاری مظاہروں کے درمیان امام اوغلو نے باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار ہونے کا کیا اعلان

ترکیہ میں اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کا دائرہ پھیل رہا ہے جبکہ امام اوغلو نے باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  ترکیہ کی ریپبلیکن پیپلز پارٹی نے استانبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی حراست کے بعد مظاہروں کے دوران انہیں اپنی پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار بنانے کا اعلان کر دیا۔پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار کے لئے ہونے والے انتخابات میں اکرم امام اوغلو کو ایک کروڑ بتیس لاکھ گیارہ ہزار ووٹ ملے۔ انہيں صدارتی انتخابات میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کا سب سے اہم حریف سمجھا جا رہا ہے۔ اکرم اوغلو کو گزشتہ بدھ کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کر لیا گيا جس کے بعد ترکیہ میں مظاہرے شروع ہو گئے۔

اکرم اوغلو کے خلاف گرفتاری اور مقدمہ جیسے اقدامات کے باوجود، ترکیہ کے ایک کروڑ پچاس لاکھ ووٹروں میں سے ایک کروڑ تیس لاکھ سے زائد ووٹروں نے سن دو ہزار اٹھائیس کے صدارتی انتخابات میں اکرم امام اوغلو کو صدارتی امیدوار بنائے جانے کی حمایت کی ہے۔

 

ٹیگس