غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ذمہ دار امریکہ ہے؛ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی
انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے امریکہ کی کھلی حمایت اور حوصلہ افزائی کی بدولت غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت بالخصوص غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے بارے میں خطاب میں کہا ہے کہ ہم نے خدا کی مدد سے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کے آغاز سے ہی فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے پورے جوش و جذبے کے ساتھ مختلف اقدامات انجام دئیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ صیہونی دشمن نے غزہ پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف ہمہ گیر جارحیت کے ذریعے نسل کشی کی ہے جسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔
ان کا کہنا تھا فلسطینی عوام پر ظلم بہت ہولناک ہے کیونکہ مختلف میدانوں میں ان پر قتل، بھوک اور مصائب مسلط کیے گئے ہیں۔ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے یہ بات زور دیکر کہی کہ غزہ کی تباہی کے مناظر صہیونی اور امریکی ناانصافی اور جرائم کے ٹھوس ثبوت ہیںانصار اللہ کے رہنما نے مزید کہا ہے کہ غزہ پٹی میں فلسطینی عوام پر ظلم و ستم نے ہم سب کی ذمہ داری میں اضافہ کردیا ہے۔