Apr ۱۸, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۱ Asia/Tehran
  • فلسطینی مقاومت کو غیرمسلح کرنے کی صیہونی تجویز مسترد

فلسطین کی استقامتی تحریکوں نے صہیونی حکومت کی جانب سے مقاومت کو غیر مسلح کرنے کی تجویز کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق فلسطین کی استقامتی تحریکوں حماس اور تحریک جہاد اسلامی نے اسرائیل کی طرف سے مقاومت کی ہر مسلح کرنے کرنے کی شرط پر مذاکرات کی پیشکش کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے مسلح استقامت کو ریڈ لائن قرار دیا ہے۔ حماس کے سینئر رہنما محمود مرداوی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ حماس، اسرائیل کے حالیہ تجویز کردہ منصوبے پر دیگر مزاحمتی گروہوں کے ساتھ مشاورت کے بعد جلد اپنے جواب کا اعلان کرے گی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمت کا ہتھیار فلسطینی عوام کی جنگ میں ایک اہم حیثیت رکھتا ہے جس سے دستبرداری ممکن نہیں ہے انھوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی مزاحمت کے ہتھیاروں کے بارے میں مذاکرات نہیں کریں گے۔
محمود مرادی نے مزید کہا کہ ہتھیاروں سے دستبرداری کا منصوبہ اسرائیلی سازش ہے اور اس کا مصر سے کوئی تعلق نہیں ہے، مصر نے صہیونی حکومت کی تجویز فلسطینی استقامت تک پہنچائی ہے۔
دراین اثناء فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے اہم رہنما علی ابوشاہین نے بھی اسرائیل کی اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلحہ فلسطینی عوام کا ہے اور اس کے بارے میں بات چیت کرنا ممکن نہیں۔

ٹیگس