Apr ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran
  • یمنی مسلح افواج کا بڑا کارنامہ؛ 200 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے امریکی ڈرونز تباه

یمن نے حالیہ ہفتوں میں 200 ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کے سات امریکی ڈرونز مار گرائے ہیں، جس سے واشنگٹن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج کی رپورٹ کے مطابق یمنی افواج نے حالیہ ہفتوں میں 200 ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کے سات امریکی ڈرونز مار گرائے ہیں۔

صرف پچھلے ایک ہفتے کے اندر تین امریکی ڈرونز گرائے گئے ہیں جس سے یمنیوں کی  امریکی طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں بہتری کی نشاندہی ہوتی ہے۔ یمن کے ہاتھوں گرائے جانے والے ایک امریکی ڈرون کی قیمت تقریباً 30 ملین ڈالر ہے۔

ٹیگس