Apr ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۴ Asia/Tehran
  • القسام بریگیڈ کی زبردست کارروائی، صیہونی مرکاوا ٹینک تباہ

فلسطین کی تحریک استقامت نے غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کے جواب میں صیہونی حکومت کا ایک اور مرکاوا ٹینک تباہ کر دیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے علاقے التفاح کے مشرق میں صیہونی حکومت کے مرکاوہ ٹینک کو الیاسین ایک سو پانچ قسم کے راکٹ سے نشانہ بناکر تباہ کر دیا گيا۔
القسام بریگیڈ نے تاکید کی ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے اسی طرح الفتاح میں ایک جوابی کاروائي کر کے کئي صیہونی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اب سے تھوڑی دیر قبل صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج نے غزہ کے علاقے التفاح پر آر پی جی سے حملہ کیا۔

ٹیگس