غزه میں غذائی قلت اپنے عروج پر؛ اقوام متحدہ
Apr ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۳:۲۹ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ایک عہدیدار نے غزہ کی صورت حال کے بارے میں خبردار کیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کی ترجمان اولگا چیرینکو نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں انسانی صورت حال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور امداد کی ترسیل میں مسلسل رکاوٹ ایک انسانی المیے کا باعث بنے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ غذائی قلت شدت اختیار کر گئی ہے اور راستوں کی بندش سے غذائی بحران اور بیماریاں پھیل رہی ہیں اور موجودہ صورت حال پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کی اہلکار نے کہا کہ خوراک اور طبی امداد ضرورت مندوں تک پہنچنے سے پہلے ہی خراب ہو رہی ہے۔ انہوں نے کراسنگ کو فوری طور پر دوبارہ کھولنے، جنگ بندی اور جبری نقل مکانی کی روک تھام کا بھی مطالبہ کیا۔