May ۱۷, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان مذاکرات ، کیا بند ہوگا جارحیت کا صیہونی سلسلہ؟

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فلسطین کی تحریک حماس اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان بالواسطہ مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام:المیادین کی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ یہ مذاکرات فائر بندی کے بارے میں ہو رہے ہیں۔ 

محمد مرداوی نے العربی ٹی وی چينل سے گفتگو میں کہا ہے کہ یہ مذاکرات غیر مشروط طور پر شروع ہوئے ہیں تاہم مذاکرات میں جنگ بندی کے علاوہ اور دوسرے موضوعات بھی زیر بحث آ سکتے ہیں۔ فلسطین کی تحریک حماس کے ایک عہدیدار کے حوالے سے العربی ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ یہ مذاکرات قطر کی ثالثی سے انجام پا رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت نے تحریک حماس کو ختم کرنے کے لئے جارحیت کا سلسلہ شروع کیا ہے جبکہ یہ غاصب حکومت اب تک نہ صرف حماس کو ختم نہیں کر سکی ہے فلسطینیوں کی استقامت کو بھی اب تک دبا نہیں سکی ہے اور وہ آخرکار حماس سے قیدیوں کے تبادلے اور اب جنگ بندی کے بارے میں مذاکرات کرنے پر مجبور ہوئی ہے۔



 

ٹیگس