May ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • غزہ میں پھر قتل عام 37 سے زائد فلسطینی شہید ، صیہونی بربریت کا سلسلہ جاری

صیہونی جنگی طیاروں نے گزشتہ گھنٹوں کے دوران غزہ میں نہایت شدید بمباری کر کے ہولناک قتل عام کے کئی جرائم کا ارتکاب کیاہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:صیہونیوں نے جنوبی غزہ میں خان یونس شہر کے مغرب میں واقع علاقے "المواصی" میں پناہ گزینوں کے ایک خیمے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں پینتیس سے زائد نہتے فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئےجبکہ کئی فلسطینی شہریوں کے شدید طور پر جھلسنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

میڈیا ذرائع نے ان حملوں میں مزید چار صحافیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔اس سے قبل صیہونی دہشتگردوں نے خان یونس کے مشرق میں واقع قصبے بنی سہیلہ میں فلسطینی صحافی حسن سمور اور ان کے خاندان کے متعدد افراد کو ان کے گھر پر بمباری میں شہید کر دیا تھا۔سات اکتوبر دوہزار تیئیس کے بعد سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد دوسوساٹھ ہو گئی ہے۔

دریں اثناء فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے اپنے جاری کردہ بیان میں پناہ گزینوں کے خیموں کو ان میں موجود نہتے معصوم شہریوں کے ساتھ جلا دینے کے صیہونی حکومت کے اس اقدام کو نیتن یاہو کابینہ کی فسطائی ذہنیت کی علامت قرار دیا ہے۔

 

ٹیگس