May ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • ایک ہفتے کے اندر 160000 فلسطینی بےگھر؛ اقوام متحدہ کی رپورٹ

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 160,000 فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ غزہ میں ایک ہفتے کے اندر 160,000 فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں اور بغیر کسی پناہ گاہ یا سہولیات کے شدید بمباری کا شکار ہیں۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ اور شمالی غزہ کی پٹی کے 13 دیگر علاقوں پر شدید حملے کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے وہاں پناہ گزین فلسطینیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے علاقے خالی کر دیں۔

ٹیگس