May ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی جارحیت اور عالمی خاموشی جاری

غزہ پر صیہونی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔

سحرنیوز/عالم اسلام:ان حملوں کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیںصیہونی قابض فوج غزہ پٹی پر اپنے شدید حملے جاری رکھے ہوئے ہے ان حملوں میں فلسطینی باشندوں کے مکانات کو بھی مسمار کیا جارہا ہے۔ 

غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کی جانب سے نئے فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کے بعد ان فوجی کارروائیوں میں مزید وسعت اور شدت آئی ہے۔فلسطینی ذرائع نے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے محلے "الامل" میں رہائشی گھروں پر ہونے والی بمباری میں تین فلسطینیوں کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔

ان ذرائع نے مشرقی غزہ شہر کے علاقے "شجاعیہ" میں بھی رہائشی عمارتوں کی تباہی کی خبر دی ہے۔قابض فوج کے توپ خانے نے وسطی غزہ پٹی میں دیر البلاح شہر کے مشرق میں واقع ابو العجین کے علاقے پر بھی شدید گولہ باری کی۔

اس کے علاوہ خان یونس کے مشرق میں "ابسان الجدیدہ" قصبے کو بھی اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا۔فلسطین سے ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ خان یونس کے شمال مغرب میں پناہ گزینوں کے ایک خیمے پر بمباری کے نتیجے میں متعدد بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔

دریں اثناء خان یونس کے شمال مشرق میں واقع قصبہ القرارہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے فضائی حملے کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

غزہ پٹی کے وسط میں واقع نصیرات کیمپ کے شمالی علاقے بھی اسرائیلی فوج کے توپ خانے کی گولیوں کی زد میں آئے۔اسی دوران صہیونی قابض فوج نے غزہ پٹی کے اطراف میں قائم صہیونی بستیوں کے کچھ مکینوں کو مطلع کیا کہ تنازعہ پھیلنے کا خدشہ ہے لہزا وہ اس علاقے سے نکل جائیں۔

ادھرلقمفلسطین الیوم نے وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں برس اٹھارہ مارچ کو شروع ہونے والی دوسرے مرحلے کی صیہونی دہشتگردی کے نتیجے میں تین ہزار چھے سو سے زائد فلسطینی باشندے شہید اور کم از کم دس ہزار ایک سو چھپن فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، شہیدوں اور زخمیوں میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے ہزاروں ایسے بھی فلسطینی باشندے ہیں جن کے جنازے ملبے تک دفن ہیں۔

 

ٹیگس