Jan ۳۰, ۲۰۲۶ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل نے غزہ کے شہدا کے اعداد و شمار تسلیم کر لیے : حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما باسم نعیم نے کہا ہے کہ صہیونی قابض فوج نے بالآخر غزہ میں وزارت صحت کے اعداد و شمار کو تسلیم کر لیا ہے۔ ان کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک تقریباً ستر ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام:   العالم کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ قابض فوج نے یہ بھی مانا ہے کہ یہ تعداد ان لاپتا افراد کو شامل نہیں کرتی جو اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے مستند اعداد و شمار کے مطابق، براہ راست صہیونی فوجی حملوں میں شہید ہونے والوں کی درست تعداد ستر ہزار چھ سو سڑسٹھ تک پہنچ چکی ہے۔

 

باسم نعیم نے عالمی میڈیا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ اور نسل کشی کے دوران مغربی میڈیا اداروں، جن میں بی بی سی، سی این این، نیویارک ٹائمز اور فاکس نیوز شامل ہیں، نے اندھا دھند صہیونی بیانیے کی حمایت کی، حالانکہ وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کو اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ادارے بارہا درست قرار دے چکے تھے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

آخر میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ میڈیا ادارے اپنی غلط رپورٹنگ پر کھلے عام معافی مانگیں، فلسطینیوں کے حق میں مؤقف اپنانے پر نکالے گئے صحافیوں کو بحال کریں، اور آزادی، انسانی وقار اور انسانی حقوق سے متعلق اپنے دعوؤں پر سنجیدہ نظرِ ثانی کریں۔

 

ٹیگس