غزہ میں انسان دوستانہ امداد پہنچنے والے علاقوں کو جنگی علاقے قرار؛ صیہونی حکومت کا اعلان
Jun ۰۵, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۰ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت نے انسان دوستانہ امداد تک فلسطینیوں کی رسائی پر سخت خبردار کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت نے انسان دوستانہ امداد پہنچنے والے علاقوں کو جنگی علاقے قرار دیتے ہوئے سخت انتباہ دیا ہے۔ اخبار گارڈین نے صیہونی حکومت کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امداد کے جو مراکز قائم ہوئے ہیں وہ جنگی علاقے ہیں جہاں فلسطینیوں کے جانے پر پابندی ہے۔
صیہونی حکومت نے یہ انتباہ صیہونی فوج کی جارحیت میں ستائیس فلسطینیوں کی شہادت کے بعد دیا ہے جبکہ یہ فلسطینی عام شہری انسان دوستانہ امداد کے شدت سے منتظر ہیں۔