اپنی تمام تر جارحیت اور غیر انسانی ہتھکنڈوں کے باوجود غزہ میں صیہونی فوجی، فلسطینی جوانوں کی مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے میں ناکام ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی مجاہدین بٹالین نامی گروہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں انہوں نے دہشت گرد صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنا کر کم از کم ایک کو زخمی کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی مجاہدین بٹالین کے جوانوں نے شمالی غزہ کے شجاعیہ علاقے میں ایک راکٹ سے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ اس حملے صیہونی فوجی براہ راست ایک راکٹ کا نشانہ بنے۔
صیہونی میڈیا نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ غزہ کے خان یونس علاقے میں اُس عمارت میں بم دھماکہ ہوا جہاں صیہونی فوجی پوزیشن لئے ہوئے تھے، اس حملے میں چار صیہونی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔ صیہونی ریڈیو کا کہنا ہے کہ یہ فوجی کچھ انٹیلجنس معلومات کی بنیاد پر اُس عمارت میں داخل ہوئے تھے مگر اُن کے داخل ہوتے ہی وہاں فِٹ کیا گیا بم پھٹ گیا اور عمارت اُن کے اوپر ڈھیر ہو گئی۔
قابل ذکر ہے کہ اب تک صیہونی ذرائع غزہ میں کم از کم آٹھ سو چھیاسٹھ اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کا اعتراف کر چکے ہیں۔