Jul ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • مقبوضہ علاقوں پر یمن کی مسلح افواج کے ڈرون اور میزائل حملے

یمن کی مسلح افواج نے صیہونی صیہونی حکومت کے مراکز پر چار ڈرون اور میزائل کارروائیاں انجام دی ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ بین گورین ایئر پورٹ پر فلسطین دو نوعیت کے سپر سونک میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ میزائل حملہ پوری طرح کامیاب رہا اور لاکھوں صیہونی پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ بریگیڈیئر یحیی سریع نے بتایا کہ یمن کی مسلح افواج کے ڈرون یونٹ نے بھی یافا عسقلان اور ام الرشراش پر ڈرون حملے کئے ہیں۔انھوں نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ مظالم کے جواب ميں صیہونی مراکز پر یمنی افواج کے حملے جاری رہیں گے۔

ٹیگس