Jul ۰۵, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • جنگ بندی کی نئی تجویز سے حماس کی موافقت

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جنگ بندی کی نئی تجویز کی موافقت کی اطلاع ثالثین کو دے دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی استقامتی تنظیم حماس نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس نے فلسطین کی دیگر مزاحمتی تنظیموں سے مشاورت کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے لئے ثالثین کی نئی تجویز کی موافقت کردی ہے اور اس کی اطلاع ثالثین کو دے دی ہے۔ حماس نے اسی کے ساتھ اس تجویز پر عمل درآمد کے حوالے سے مذاکرات کے لئے مکمل آمادگی کا اعلان بھی کیا ہے۔

ٹیگس