Jul ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • شام کے جنوبی علاقوں پر صیہونی حکومت کا مسلسل قبضہ اور جولانی خاموش!

باخبر ذرائع کے مطابق، شام کے جنوبی علاقوں پر صیہونی فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں، ہزار سے زیادہ گھرانے بے گھر ہوچکے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی فوجیوں نے شام کے حدود کے اندر جارحیت جاری رکھتے ہوئے قنیطرہ اور درعا صوبوں میں متعدد دیہی علاقوں، شاہراہوں اور اسٹریٹیجک مراکز پر قبضہ کرلیا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں شامی شہری اپنا گھربار چھوڑ کر دیگر علاقوں کی جانب بھاگنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق، جولانی حکومت سے وابستہ عناصر نے شامی شہریوں کی آوارہ وطنی پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صیہونیوں کا ان علاقوں پر قبضہ آہستہ رفتار لیکن منظم طریقے سے جاری ہے اور شام کے وسیع علاقوں پر ہتھیاروں کے بل پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔
عینی شاہدوں کے مطابق، جہاں جہاں صیہونی فوجی آگے بڑھتے ہیں، جولانی سے وابستہ مسلح عناصر بغیر کسی مزاحمت کے پیچھے ہٹ جاتے ہیں جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ یہ اقدام صیہونی حکومت اور دمشق پر قابض ٹولے کی ملی بھگت سے کیا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بشار اسد کا تختہ الٹنے کے بعد، شام میں موجود افراتفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صیہونی حکومت نے شام پر قبضہ کرنے کے سلسلہ اور رفتار پر اضافہ کردیا ہے۔

ٹیگس