Jul ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۴:۰۶ Asia/Tehran
  • القسام بریگیڈ کی زبردست کارروائی، متعدد صہہونی فوجی زخمی

صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے غزہ میں استقامتی فورسس کے ساتھ جھڑپوں میں اپنے پانچ فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: العربی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ پانچ فوجی مشرقی غزہ کے شجاعیہ علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں زخمی ہوئے ہیں صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان میں دو زخمی فوجیوں کی حالت نازک ہے۔ اس سے قبل صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے جمعے کی شب غزہ میں فلسطینی استقامتی محاذ کے جوانوں کے ہاتھوں اسرائیلی فوجیوں کو سخت نقصان پہنچنے کی خبر دی تھی۔
اسرائیلی میڈیا نے جمعرات کو دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی ریزرو فوج کے یہلوم بریگيڈ کا ایک فوجی مرکزی غزہ میں ایک دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوگيا ہے۔ اسرائیلی میڈيا ذرائع کے مطابق بدھ کو شمالی غزہ میں صیہونی حکومت کی چھاتہ بردار فورس کے بٹالین دو سو دو سے تعلق رکھنے والے دو فوجی زخمی ہوئے تھے جن کی حالت نازک ہے ۔ 

ٹیگس