Aug ۲۸, ۲۰۲۵ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں میں شدید لڑائی

غرب اردن میں فلسطینی نوجوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائع نے بدھ کو شہر نابلس میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبر دی ہے الجزیرہ چینل نے میڈيکل ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ تقریبا اسّی فلسطینی آج نابلس میں ہونے والی جھڑپوں میں زخمی ہوئے ہيں۔
رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ آنسو گیس کے گولے فائر کئے جانے کے نتیجے میں کئی صحافی بھی زخمی ہوئے ہيں میڈيا ذرائع نے آج غرب اردن کے قدیمی شہر نابلس پر بھی فوجی حملے کی خبر دی ہے۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے شہر نابلس کے بعض گھروں کا بھی شدید محاصرہ کر رکھا ہے 

ٹیگس