Aug ۲۹, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran
  • اسرائیلی دفاعی نظام یمنی حملوں کے مقابلے میں ناکام، صہیونی میڈیا کا بڑا اعتراف

صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا کہ یمنی میزائل اور ڈرون حملوں نے اسرائیل کو بے بس کر دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل یمنی حملوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل یمنی اقدامات کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ رپورٹ کے مطابق 19 اکتوبر 2023 سے اب تک یمنی افواج کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے بیلسٹک میزائلوں اور حملہ آور ڈرونز کو روکنے میں اسرائیلی دفاعی نظام ناکام ثابت ہوا ہے۔ تازہ ترین کارروائی میں یمنی مسلح افواج نے مقبوضہ یافا کے علاقے میں واقع بن گوریان ائیرپورٹ کو فلسطین2 ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔

ٹیگس