Aug ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  •  عہدے سے استعفے کی دھمکی؛ لبنان میں فوج کے سربراہ

لبنان میں فوج کے سربراہ نے عہدے سے استعفے کی دھمکی دے دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: بیروت سے موصولہ رپورٹ کے مطبق لبنانی فوج کے سربراہ جنرل روڈولف ہیکل نے کہا ہے کہ وہ لبنانیوں کا خون بہانے پر عہدہ چھوڑ دینے کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کاہ امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے حکومت لبنان پر حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لئے دباؤ بڑھ گیا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنانی فوج کے سربراہ جنرل روڈولف ہیکل نے یہ بیان بیروت میں امریکی وفد کی باتیں سننے اور اس کے نتائج کے خطرات کا احساس کرنے کے بعد دیا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ اگر ان سے لبنانیوں کا خون بہانے کا مطالبہ کیا گیا تو وہ فوج کی کمان چھوڑ کے الگ ہوجائیں گے۔ الاخبار کے مطابق فوج کی کمان، انٹیلیجنس، نیشنل سیکورٹی کے ادارے اور ریجن نیز بریگیڈ کمانڈروں نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے ٹائم فریم کی مخالفت کردی ہے۔

ٹیگس