Sep ۱۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۲ Asia/Tehran
  •  حالیہ اسرائیلی حملے میں 46 یمنی شہید

یمن پر حالیہ اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 46 ہو گئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی وزارت صحت نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ صنعاء اور الجوف صوبوں پر اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد چھیالیس اور زخمیوں کی تعداد اایک سو پینسٹھ ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے میں 5 بچے اور 11 خواتین شہید جبکہ اکتیس بچے اور انتیس خواتین زخمی ہوئیں۔ یمنی وزارت صحت نے مزید کہا کہ یہ اعداد و شمار حتمی نہیں ہیں اور شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔اسرائیلی چینل بارہ نے بدھ کی شام اطلاع دی تھی کہ صیہونی حکومت کی فضائیہ نے یمنی دارالحکومت صنعا میں بعض اہم اہداف پر حملہ کیا ہے۔

ٹیگس