فلسطینی عوام کی حمایت میں یمنی عوام کی شاندار ریلیاں
دسیوں ہزار یمنی باشندوں نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کی حمایت کا اظہار کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالی ہیں اور اس بات پر زور دیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات بے سود ہیں اور اس حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے مزاحمت ہی کی حمایت کی جانی چاہیے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: شمالی یمن کے صوبہ صعدہ میں جمعے کے روز مختلف شہروں اور علاقوں میں چالیس بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے اور مارچ کرنے والوں نے سڑکوں پر نکل کر مسئلہ فلسطین پر اپنے مضبوط موقف اور غزہ کی پٹی کی حمایت پر زور دیا۔فلسطینی عوام کی حمایت میں نکالی گئی ریلیوں کے مشترکہ بیان میں زور دے کر کہا گيا ہے کہ صہیونی دشمن کا مقابلہ کرنے اور خدا کی راہ میں جہاد کا راستہ ہی سب سے صحیح اور دانشمندانہ راستہ ہے اور اس کے علاوہ کوئی بھی آپشن بے فائدہ ہے اور دشمن کی سرکشی میں اضافے کا باعث بنے گا۔
بیان میں قطر میں منعقدہ حالیہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئےکہا گیا ہے کہ دوحہ میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بعد ہونے والی پیش رفت نے ثابت کر دیا کہ مذاکراتی حل نہ صرف صیہونی غاصبوں کو روک نہيں سکتا بلکہ ان کی جارحیت میں اضافہ کے باعث ہیں۔