غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے
غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور ان حملوں میں دوسو اکتیس فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: مقامی ذرائع کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے حملوں میں اکیاون فلسطینی شہید اور ایک سو اسّی زخمی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حملوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے ابھی بھی دسیوں فلسطینی دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ان حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کے ساتھ غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد چھیاسٹھ ہزار ایک سو اڑتالیس اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ اڑسٹھ ہزار سات سو سولہ ہوگئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اٹھارہ مارچ دو ہزار پچیس سے لیکر اب تک غاصب صیہونی حکومت کے غزہ پر ہونے والے حملوں میں تیرہ ہزار دو سو اسّی فلسطینی شہید اور چھپّن ہزار چھ سو پچھتر زخمی ہوئے ہیں-