Nov ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
  • ترکیہ: پرفیوم کے گودام میں بھیانک آتش زدگی، 6 افراد ہلاک

ترکیہ کے شمال مغربی علاقے میں واقع پرفیوم کے ایک گودام میں آگ لگنے کم سے کم 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی صبح ملک کے شمال مغرب میں دیلوواسی کے علاقے میں واقع پرفیوم کے گودام میں آگ لگ گئی۔ شدید آتش زدگی کی وجہ سے دو منزلہ عمارت پوری طرح تباہ ہوگئی۔ 

اس خوفناک آتش زدگی کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو ئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکی ہیں۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

 

ٹیگس