Nov ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی جارحیت جاری کئي فلسطینی شہید

مشرقی رام اللہ میں غاصب صیہونی فوج کے حملے میں ایک بیس سالہ فلسطینی جوان شہید ہوگیا

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہےکہ صیہونی فوج نے اس فلسطینی جوان کے سینے پر براہ راست فائرنگ کرکے اسے شہید کردیا- کل رات بھی صیہونی فوج نے جنوبی غزہ کے شہر رفح پر حملہ کیا جس میں ایک بچہ شہید اور کئی دیگر زخمی ہوگئے -
فلسطینی میڈیا نے اپنی رپورٹوں میں کل رات سے اب تک متعدد بار صیہونی حکومت کے توسط سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی خبر دی ہے جس کے دوران شمالی اور جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت نے وسیع حملے کئے ہیں-
غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح کے شمال مشرقی علاقوں پر بمباری کی ہے۔اسی کے ساتھ غاصب صیہونی حکومت کے ٹینکوں نے بھی ان علاقوں پر سنگین گولہ باری کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں اور توپخانوں نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس پر بھی وسیع حملہ کیا ہے۔ اسی کے ساتھ بیت لاہیا سمیت شمالی غزہ کے مختلف علاقوں پر بھی صیہونی حکومت کے فضائی اور زمینی حملوں کی خبر ہے۔ آخری اطلاع ملنے تک بیت لاہیا کے مشرق میں واقع علاقے التعلیم پر بمباری اور گولہ باری جاری تھی۔

 

ٹیگس