Nov ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت غرب اردن میں بھی نسل کشی کر رہی ، انسانی حقوق کی تنظیم

مقبوضہ فلسطین میں بتسلیم نامی انسانی حقوق کی تنظیم نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کسی روک ٹوک کے بغیر غرب اردن میں نسل کشی جاری رکھے ہوئےہے

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی میڈیا کے مطابق اس اسرائیلی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے اکتوبر دوہزار تیئیس سے اب تک ایک ہزار تین سو فلسطینیوں کو قتل کیا ہے-

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے صیہونی آباد کار روزانہ وہاں کے فلسطینی باشندوں پر حملے کرتے ہیں جبکہ ان کے خلاف نہ کوئی قانونی کارروائی ہوتی ہے نہ ہی سزا ملتی ہے-
اس رپورٹ کے مطابق ٹھوس ثبوت وشواہد ہونے کے باوجود صیہونی ادارے کسی ایک بھی کیس کی پیروی نہیں کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونیوں کے ہاتھوں اکیس فلسطینیوں کو قتل کرنے کے واقعات میں صیہونی حکومت نے اس سلسلے میں کوئی مذمت یا تحقیقات انجام نہیں دی ہے-
رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج اکتوبر دوہزار تیئیس سے مغربی کنارے میں غیر محدود اور ٹارگٹ کلنگ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
اس رپورٹ کے اختتام میں کہا گیا ہے کہ اس علاقے میں ہزاروں صیہونی آباد کاروں کو، فوج نے مسلح کیا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

 

 

ٹیگس