Nov ۲۹, ۲۰۲۵ ۰۰:۵۷ Asia/Tehran
  • شیخ نعیم قاسم: شہید طباطبائی عظیم کمانڈر، بدلہ لینے کا حق محفوظ، وقت کا تعین ہم کریں گے، جنگ بندی، مزاحمت کی فتح

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ہیثم علی الطباطبائی کو شہید کرکے بھی دشمن کا کوئی مقصد پورا نہيں ہوا اور نہ ہی پورا ہوگا اور حزب اللہ اپنی راہ پر گامزن رہے گی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کے اعلی کمانڈر شہید ہیثم علی الطبطبائی کی یاد میں منعقد پروگرام میں کہا کہ حزب اللہ کے اہم کمانڈر کی شہید کرنے کا مقصد ، حزب اللہ کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنا اور اس کے حوصلے پست کرنا تھا لیکن دشمن کا یہ مقصد کامیاب نہيں ہوا اور ہم اپنی راہ پر گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک واضح جارحیت اور جرم تھا اور اس کا بدلہ لینے اور جواب دینے کا ہمارا حق ہے اور وقت کا تعین ہم خود کريں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ابو علی ایک عظیم مجاہد کمانڈر اور بے حد تاریخی و حساس رول و اثرات کے حامل تھے ۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ سید ابو علی کو ٹریننگ دینے کے لئے یمن بھیجا گیا جہاں انہوں نے بے حد اہم رول ادا کیا جس کی وجہ سے وہ یمنیوں میں کافی مقبول ہو گئے تھے۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سید ابو علی کی کھونے کا غم بہت بڑا اور بھاری ہے لیکن خود ان کے لئے یہ بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ شہادت ان کی خواہش اور ان کی راہ کی آخری منزل تھی۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہمارے خلاف سمندر ، فضا اور زمین سے وسیع پیمانے پر جاسوسی ہوتی ہے ہم بین الاقوامی کوریج ، غیر ملکیوں بلکہ کچھ عرب ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کے تعاون کی وجہ سے انٹلی جنس کے لحاظ سے کھلے میدان میں کھڑے ہيں اور یہ سب لوگ صیہونیوں کو ان کے لئے ضروری معلومات فراہم کرتے ہيں۔

ہمیں فالو کریں : 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

انہوں نے کہا کہ ہم پوپ کے لبنان دورے کا خیر مقدم کرتے ہيں اور ہمیں امید ہے کہ ان کے دورے سے امن قائم ہوگا اور جارحیت کا سلسلہ ختم ہو جائے گا۔  

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ جنگ بندی مزاحمت ، حزب اللہ، لبنان اور عوام کی فتح ہے کیونکہ ہم نے  دشمن کو ناکام بنا دیا کیونکہ دشمن کے بس میں جو بھی تھا وہ سب اس نے مزاحمت کو خاتمے کے لئے کیا تاہم وہ بری طرح سے ناکام رہا ۔

ٹیگس