غرب اردن میں اسرائیلی جارحیت، متعدد مقامات پر حملے
غرب اردن میں آج بھی صیہونی حکومت نے اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے اس علاقے میں متعدد مقامات پر حملے کئے ہيں-
سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ خبروں کے مطابق جارح صیہونی حکومت نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا- صیہونی فوجیوں نے وسیع پیمانے پر حملے کئے اور سو سے زیادہ افراد کو قیدی بنا لیا –
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
جنگ کے آغاز سے اب تک جارح صیہونی حکومت اکیس ہزار سے زيادہ افراد کو گرفتار کرچکی ہے اور نو ہزار سے زیادہ قیدی صیہونی جیلوں میں بند ہیں-
غاصب فوجی حملے کرتے ہوئے متعدد گھروں میں داخل ہوگئے اور گھروں کے سامان کی لوٹ مار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تفتیش کی - شہر نابلس میں بھی تیس سے زيادہ فلسطینیوں کو قیدی بنالیا کہ جن میں سے اکثریت حال ہی میں آزاد ہونے والوں کی ہے-