غزہ میں ایک مکان اور پناہ گزینوں کی خیمہ بستی پر صیہونی حکومت کے حملے میں پندرہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے غاصب صیہونی حکومت کو شکست دینے کے عزم پر زور دیا ہے۔
آپریشن طوفان الاقصی کی سالگرہ پر دسیوں لاکھ یمنی عوام نے دارالحکومت صنعا کے سبعین اسکوائر پر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف احتجاجی اجتماع کیا۔
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے مقبوضہ فلسطین پر اپنے نئے ڈرون حملے کی خبردی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے تل ابیب کے مضافات میں صیہونی حکومت کے یونٹ 8200 سے وابستہ غلیلوت ملٹری انٹیلی جنس بیس کو نشانہ بنایا۔
القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ جب تک دشمن کی جارحیت جاری ہے، ہم اس کے خلاف تھکا دینے والی دردناک جنگ جاری رکھیں گے۔
صیہونی فوج نے پچھلے ایک سال کے دوران بدترین انسانی مظالم کا ارتکاب کرتے ہوئے پورے غزہ کو ملبے میں تبدیل کردیا ہے۔
صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ان کے سات سو اٹھائیس فوجی مارے گئے۔
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کی شاندار طریقے سے تشییع جنازہ مناسب وقت پر جنوبی بیروت کے ضاحیہ علاقے میں کی جائے گی۔
فلسطینی مزاحمتی فورسز نے قابض صیہونی فوجیوں پر کاری ضرب لگائی۔