Apr ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • بنگلادیش کے اسٹوڈنٹس کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

بنگلا دیشی طلبہ نے صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرہ کر کے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی طلبہ تنظيموں نے آج دارالحکومت ڈھاکا میں اسرائیل مخالف مظاہروں اور ملک بھر کے تعلیمی ادروں میں ہڑتال کی کال دی تھی ۔ ڈھاکا میں ہونے والے مظاہرے میں موجود براک یونیورسٹی کے طالبعلم فرانیس فریڈ نے کہا ہے کہ جو کچھ غزہ میں ہوا ہے وہ ایک جنگی جرم ہے اور اسرائیل ، غزہ کو کنٹرول کرنے کے لئے وحشیانہ قتل عام کر رہا ہے۔ طلبہ تنظیموں کے رہنماؤں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ عالم اسلام کو متحدہ ہو جانا چاہئے اور سیاسی اقدامات سمیت موثر اقدامات انجام دینا چاہئے ، اسلامی ممالک کو فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی کے لئے نوجوانوں کی ایک عالمگیر تحریک شروع کرنا چاہئے اور جنگي جرائم کے سلسلے میں ہیگ کی عدالت میں مقدمہ دائر کرنا چاہئے۔

ٹیگس