Jul ۰۸, ۲۰۲۵ ۲۰:۵۸ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر: یورپ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں شریک ہے

ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر اور انٹرنیشل ریلیشنز یونیورسٹی کے پروفیسر نے یورپ کے رویے کو ناقابل قبول اور اسرائیلی جارحیت میں شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ یورپ کو خارجہ پالیسی میں زیادہ اہمیت نہیں دیتا اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سارے بحران میں یورپ کا ذکر تک نہیں کیا۔

سحر نیوز/ ایران وزیر خارجہ کے مشیر اور انٹرنیشل ریلیشنز یونیورسٹی کے پروفیسر کاظم سجاد پور نے آج بروز منگل (8 جولائی) "ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت: اگلا تناظر" کے عنوان سے ایک ویبینار میں یورپ کے رویے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ میں یورپ نے ہمیشہ خاموشی سے امریکہ کی حمایت کی ہے۔

انکا کہنا تھہ بعض یورپی ممالک کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی حمایت، ایرانیوں کو ہمیشہ یاد رہے گی۔ اس 12 روزہ جنگ پر یورپیوں کا ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ انہیں ایران کی طاقت سے مسئلہ ہے اور ایران جتنا طاقتور ہوگا، یورپ کی ایران سے نفرت اور دشمنی اتنی ہی زیادہ ہوگی۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ اس بحران میں یورپ کا رویہ ناقابل قبول اور وہ اسرائیلی جارحیت میں شراکت دار ہے۔

انکا کہنا تھا کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی میں یورپ کی ذیادہ جگہ نہیں ہے، اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بحران میں یورپ کا ذکر تک نہیں کیا، یورپ بتدریج یوکرین کی حمایت کی طرف متوجہ ہوا اور ٹرمپ کی تعریف کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ جانتے ہیں کہ کمزور پوزیشن میں ہیں اور یوکرائن کا بحران ٹھیک سنبھالنے میں ناکام ہیں۔

ٹیگس