"نیتن یاہو جنگی مجرم ہے"؛ وائٹ ہاؤس کے سامنے بڑے پیمانے پر مظاہرہ + ویڈیو
Jul ۰۹, ۲۰۲۵ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دورۂ امریکہ کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔
سحرنیوز/دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق مظاہرین نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو جو اس وقت بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے، ایسے وقت میں امریکہ کا دورہ کر رہا ہے جب غزہ میں انسانی بحران سنگین شکل اختیار کر چکا ہے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "اسرائیل دہشتگرد ہے"، "فلسطین کو آزاد کرو"، اور "نیتن یاہو جنگی مجرم ہے" جیسے نعرے درج تھے۔