جارحیت کی صورت میں دشمن کو شدید پچھتاوا ہوگا؛ جنرل شکاری
ایران کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل شکاری نے کہا ہے کہ بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل کو منھ کی کھانا پڑی جس کی وجہ سے وہ مزید جارحیت کی جرائت نہیں رکھتا۔
سحرنیوز/ایران: ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج آئندہ کسی بھی صیہونی جارحیت کی صورت میں پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور اور تباہ کن جوابی کارروائی کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ قدس پر قابض صہیونی حکومت کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کا ہمارا ردعمل زیادہ سخت، شدید اور مؤثر ہوگا جس سے دشمن کو شدید پچھتاوا ہوگا۔ جنرل شکارچی نے مزید کہا کہ عالمی ماہرین کی اکثریت اس بات پر متفق ہے کہ ایران نے حالیہ بارہ روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کو شکست دی اور اسے سخت نقصان پہنچایا۔
ہم نے اپنے حملوں کے ذریعے اس مجرم حکومت کو جارحیت روکنے پر مجبور کر دیا۔جنرل شکارچی کے مطابق ایران کی مسلح افواج مکمل تیاری کی حالت میں ہیں۔ انہوں نے صہیونی حکومت کو سخت متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر صہیونی حکومت نے دوبارہ کوئی اقدام کیا تو اسے شدید ترین ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔