عراقی اسلامی مزاحمتی محاذ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں تین اہم اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
صہیونی فوج نے شام میں ایک کار پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید و زخمی ہو گئے ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت نے غزہ میں گذشتہ تین سو ترسٹھ دنوں کے دوران اکتالیس ہزار آٹھ سو پچیس فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔
حزب اللہ نے حیفا میں صہیونی آئل ریفائنریز پر میزائل حملے کئے ہیں۔
شمالی لبنان کے البداوی کیمپ پر اسرائيلی ڈرون حملے میں حماس کے ایک رہنما سعید عطا اللہ علی اپنی اہلیہ اور دو بچوں سمیت شہید ہو گئے۔ حماس نے ایک بیان میں ان کی شہادت کی تصدیق کردی۔
صہیونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے رہائشی مکانات کو تباہ کردیا ہے۔
حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے صہیونی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
مقبوضہ جولان کے علاقے میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈے پر عراق کی اسلامی مزاحمت کے ڈرون حملے کے نتیجے میں 25 صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
یمن کے عوام نے صنعا اور دیگر شہروں میں غزہ اور لبنان کے عوام اور صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کی حمایت نیز صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت اور اس کے خلاف اپنے ملک کی فوجی کارروائی کی توثیق کے لئے مظاہرہ کیا ہے۔
صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ و لبنان میں استقامتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں اپنے پچیس فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔