Apr ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • یمن کی مسلح افواج نے امریکہ کا سترہواں ڈرون طیارہ مار گرایا

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے صوبہ الحدیدہ میں امریکہ کا سترہواں ڈرون طیارہ مار گرانے کے اعلان کیا ہے ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:   یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے جمعرات کو کہا کہ یمنی مسلح افواج نے امریکہ کے ایک اور ایم- کیو نائن ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔ بیان کے مطابق امریکہ کے ایم کیو نائن ڈرون طیارے کو اس وقت ما گرایا گیا جب یہ ڈرون طیارہ صوبہ الحدیدہ کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، گذشتہ بہتّر گھنٹے میں یمن کی مسلح افواج نے دو امریکی ڈرون طیاروں کو تباہ کیا ہے۔ دونوں ڈرون طیارے امریکہ کے انتہائی ترقی یافتہ ایم کیو نائن نوعیت کے تھے۔ یمن کی مسلح افواج نے جب سے فلسطین اور غزہ کی حمایت میں کارروائیاں شروع کی ہیں اس وقت سے اب تک امریکہ کے سترہ ڈرون طیاروں کو تباہ کیا ہے۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمنی عوام کی مکمل پشت پناہی کے ساتھ غزہ کی حمایت میں یمنی مسلح افواج کی کارروائياں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک غزہ کا محاصرہ اور صیہونی حکومت کے حملوں کا سلسلہ بند نہيں ہو جاتا ۔

ٹیگس