Apr ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran

یمن کی مسلح افواج نے ایک اور امریکی ڈرون ایم کیو نائن کو مار گرانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکی فضائی جارحیت کے جواب میں، اللہ تعالی کی مدد سے ہماری مسلح افواج کے فضائی دفاع نظام نے ملکی ساختہ میزائل کا استعمال کرتے ہوئے مآرب صوبے کے آسمان میں ایک اور جدید امریکی ڈرون ایم کیو نائن کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ یہ سولہواں جدید امریکی ڈرون MQ-9 ہے جسے غزہ کی حمایت میں مقدس جہاد کے دوران ایئر ڈیفنس کے ذریعے مار گرایا گیا ہے۔
یمنی مسلح افواج نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری فوج بحیرہ احمر اور بحیرۂ عرب میں اسرائیلی بحری جہازوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے اپنی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک غزہ پر جارح صیہونی حکومت کی جارحیت اور اس کا محاصرہ ختم نہیں ہوجاتا۔

ٹیگس