Apr ۰۲, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۰ Asia/Tehran
  • لبنان پر صیہونی جارحیت کے نتائج کی بابت انتباہ؛ جوزف عون

لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی خودمختاری کے خلاف غیر ملکی جارحیت بند ہونی چاہیے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: جنوبی بیروت کے خلاف اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے جواب میں لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ لبنان کے خلاف اسرائیلی حکومت کی مسلسل جارحیت کے سبب، ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہمارے دوست ممالک کی کوششوں اور امداد کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی لبنان پر دشمن کا حملہ، لبنان کے سلسلےمیں صیہونی حکومت کے دشمنانہ اہداف اور ارادوں کے بارے میں ایک خطرناک انتباہ ہے۔ جوزف عون نے زور دے کر کہا کہ ہمیں دشمنوں کی بیرونی جارحیت کو لگام دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لبنان کو بچانے کےلیے، دستیاب مواقع کو ہاتھ سے کھودینے کی کسی بھی کوشش کا مقابلہ کرنے کے لیے وزیر اعظم کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

ٹیگس