Apr ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل کا اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے کیمپ پر حملہ، 19 فلسطینی شہید+ ویڈیو

دہشت گرد صیہونی حکومت کے اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کے پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں 19 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے علاقے جبالیہ میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی (UNRWA) کے کیمپ پر صہیونی حملے میں9 بچوں سمیت کم سے کم 19 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ دہشت گرد صیہونی حکومت اپنی تازہ جارحیت کے دوران اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ میں پناہ لینے والے نہتے فلسطینیوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے جب کہ نام نہاد عالمی برادری اور سلامتی کونسل نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

اس پہلے آج صبح بھی فلسطینی ذرائع نے بتایا تھا کہ غاصب صیہونی فوج نے بدھ کی صبح سے ہی غزہ کے مختلف علاقوں پر وسیع بمباری شروع کردی۔ ابلاغیاتی ذرائع نے بتایا تھا کہ تازہ بمباری میں درجنوں عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

بتا دیں کہ اٹھارہ مارچ سے شروع ہونے والی صیہونی جارحیت کی دوسری لہر میں ایک ہزار چوبیس فلسطینی شہید اور دو ہزار پانچ سو بیالیس زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹیگس