Jul ۰۹, ۲۰۲۵ ۲۰:۵۳ Asia/Tehran
  • 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے دوران کس نے کیا کیا اور ایرانی صدر نے کس کس کی خدمات کو سراہا اور کہا شکریہ

صدر ایران نے کہا ہے کہ طبی عملے بالخصوص نرسوں نے کورونا کی وباء کے زمانے کی طرح میدان کو ترک نہیں کیا اور جنگ کے خطرناک لمحات میں زخمیوں کے زخموں پر مرہم رکھتے ہوئے ملک کی کی طبی تاریخ میں ایک اور سنہرے باب کا اضافہ کیا۔

سحرنیوز/ایران: صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے پیغام میں نے 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے دوران طبی عملے بالخصوص نرسوں کی خدمات کو سراہا اور ان کی کاوشوں کو ملک کی نظام صحت کی تاریخ میں ایک اور سنہرے باب کا اضافہ قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نرسوں نے کورونا وباء کی طرح جنگ کے خطرناک حالات میں زخمیوں کا علاج کیا اور غمزدہ خاندانوں کی بھرپور مدد کی۔عھرب

پزشکیان نے صیہونی حکومت کی جانب سے جارحیت کے حالات میں ملک کے دفاع اور خدمات کی فراہمی میں مسلح افواج، امدادی، طبی اور میڈیا کے کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور اس قومی یکجہتی کو دشمن کے مذموم مقاصد کے حصول میں ناکامی کا سبب قرار دیا۔ انہوں نے اس اتحاد اور ہم آہنگی کو دشمنوں کے خطرات کے مقابلے میں ایران کے وقار، آزادی اور ترقی کے ستون سے تشبیہ دی۔

پیغام کے آخر میں صدر ایران نے ملک کے طبی عملے کے لیے صحت، کامیابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے جنگ کے مشکل دنوں اور اس کے بعد عوام کی خدمت کرنے والے تمام اداروں اور افواج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی کاوشیں ایرانی قوم کی تاریخی میں سنہرے حرفوں سے لکھی جائیں گی۔

 

 

ٹیگس