عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی علاقوں اور ٹھکانوں پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے غاصب اسرائیل کے رامات ڈیوڈ ایئرپورٹ اور فوجی اڈے کو درجنوں میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ اسی طرح حیفا اور نہاریہ علاقوں پر بھی حزب اللہ نے میزائلی حملے کئے ہیں۔
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ میں الجزیرہ ٹی وی کے دفتر میں گھس کر وہاں موجود ٹیم کے افراد سے فوری طور پر دفتر بند کردینے کا حکم دے دیا۔
جارح صیہونی حکومت نے ایک بار پھر جنوبی لبنان کے علاقوں پر وسیع حملے کئے ہيں۔
غزہ کے الفلاح نامی اسکول پر صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں کم از کم اکیس فلسطینی شہید ہوگئے۔
یمنی انقلاب کے رہنما "سید عبدالملک الحوثی" نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی حمایت میں ہمارا موقف واضح، شفاف، مضبوط اور پائيدار ہے۔
غزہ میں ہر دن ایسی ایسی داستان سامنے آ رہی ہے کہ جو پوری انسانیت کے لئے شرم کا باعث بنتی جا رہی ہے۔ جمعہ کی رات دہشتگرد اسرائیلی فوج کے ہوائی حملے میں درجنوں لوگوں کے ساتھ تین معصوم بھی شہید ہو گئے۔
حماس نے اپنے بیان میں بیروت کے جنوبی علاقے پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی ہے۔
مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے غزہ کے خلاف جاری وحشیانہ حملوں میں مزید اٹھائیس فلسطینی شہری شہید ہو گئے۔
صیہونی فوج کے ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ پر دہشت گردانہ حملہ امریکی ساختہ مارٹر بم سے کیا گیا ہے۔