غزہ: صیہونی فوجیوں کے حملے میں مزید دو صحافی شہید
غزہ میں جاری صیہونی حکومت کے جرائم کے نتیجے میں دو صحافی اور چند کیمرہ مین شہید ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت کی فوج نے سنیچر کو شمالی غزہ پٹی کے شہر بیت لاہیا پر ڈرون حملہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق اس جارحانہ حملے کے نتیجے میں نو فلسطینی منجملہ دو صحافی اور چند کیمرہ مین شہید ہوئے ہیں۔ فلسطینی میڈیا نے فلسطینی صحافی محمود اسلیم کی شہادت کا ویڈیو جاری کرکے اس حملے کی خبر دیت۔
حریک حماس اور صیہونی فوج کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کی بنیاد پر اس وقت جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عمل درامد شروع ہونا چاہئے تھا تاہم قابض اسرائیلی حکومت کی خلاف ورزیوں کے باعث جارحیت کا یہ نیا واقعہ پیش آیا ہے۔
صیہونی حکومت اور تحریک حماس کے درمیان جنگ بندی سمجھوتے پر تین مرحلوں میں عمل درآمد ہونا ہے تاہم صیہونی حکومت کی خلاف ورزیوں کے باعث ابھی دوسرے مرحلے پر بھی عمل درامد شروع نہیں ہوا ہے۔