Mar ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۱ Asia/Tehran
  • مزاحمت کے ہتھیاروں کے بارے میں کسی قسم کی بات چیت نہيں ہوگی؛ حماس کا اعلان

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ مزاحمت کے ہتھیاروں کے بارے میں کسی قسم کی بات چیت نہيں ہوگی اور ہم ہر صورت حال کے لئے تیار ہيں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حماس کے سینیئر رہنما باسم نعیم نے زور دیا ہے کہ ان کی تنظیم ہر صورت حال کے لئے پوری طرح سے تیار ہے اور غاصبانہ قبضے کے خاتمے اور خود مختار فلسطینی ملک کی تشکیل سے قبل مزاحمت کے اسلحے کے بارے میں کوئي بات چیت نہيں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ غزہ سے حماس کے خاتمے کا سوچ رہے ہيں وہ سخت وہم میں مبتلا ہيں۔
باسم نعیم نے الجزیرہ ٹی وی چینل سے ایک گفتگو میں کہا کہ غزہ سے مزاحمت کے رہنماؤں کا انخلاء ایسی ریڈ لائن ہے جس پر ہم کسی بھی صورت میں گفتگو نہیں کر سکتے اور ہم نے اپنا فیصلہ واضح طور پر سنا دیا ہے کہ ہم صیہونی حکومت سے براہ راست مذاکرات نہيں کریں گے۔حماس کے رہنما نے بتایا کہ امریکہ سے براہ راست رابطہ مثبت رہا ہے اور اس سے حماس کو اپنے موقف کو شفافیت کے ساتھ بیان کرنے کا موقع ملا ہے ۔باسم نعیم نے کہا کہ نیتن یاہو امریکہ کے ساتھ رابطہ کو اپنے تک محدود اور ایسا معاہدہ چاہتے ہيں جو ان کی مرضی کے مطابق ہو۔امریکہ میں حماس سے رابطے کے الزام میں گرفتار ہونے والے محمد خلیل کے بارے میں حماس کے اس سینیئر رکن نے کہا کہ محمود خلیل کا حماس سے کسی بھی طرح کا کوئي تعلق نہيں ہے۔

ٹیگس