Mar ۱۸, ۲۰۲۵ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکی جارحیت کی صورت میں ہمارے حملوں کا دائرہ بڑھ جائے گا: سید عبدالملک الحوثی

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ہمارے ملک کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی اور صیہونی دشمن کی حمایت کی تو ہمارے حملے مزید وسیع ہو جائیں گے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  انصاراللہ کے رہنما نے پیر کی رات اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ کو ہماری قوم کے مضبوط اور واضح پیغام سے سبق حاصل کرنا چاہیے، جو اس کے استحکام اور اپنے موقف پر قائم رہنے پر زور دیتا ہے، تاکید کے ساتھ کہا کہ ہمارے پاس ایسے آپشن ہیں جو امریکہ کے لیے زیادہ تکلیف دہ اور پریشان کن ہوں گے۔ انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ صیہونی جہازوں پر پابندی ہمارا پہلا قدم تھا لیکن اگر غزہ میں قحط شدت اختیار کرتا ہے تو ہمارے اقدامات محدود نہیں رہیں گے۔ الحوثی نے تاکید کی کہ غزہ پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کو روکنے پر صہیونی دشمن کا اصرار ایک واضح جارحیت اور ایک وحشیانہ جرم ہے جس پر خاموش نہیں رہا جا سکتا۔

ٹیگس