فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ تحریک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ایک ہفتے کی جنگ بندی کی تجویز سے پوری طرح متفق ہے۔
یمنی فوج کے میڈیا سیل نے آج یونانی آئل ٹینکر سونیون کے نشانہ بننے کی نئی فوٹیج جاری کی ہیں
ذرائع ابلاغ کے مطابق غرب اردن کے شمال میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز کے بعد سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں شہداء کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔
عراق کی اسلامی استقامتی تحریک نے غاصب صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے صنعتی شہر حیفا کے بجلی گھر پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ کے میزائل حملے کے بعد صیہونی حکومت کے سب سے بڑے جاسوسی اور انٹیلی جنس مراکز میں سے ایک بند ہونے کے دہانے پر ہے۔
فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ مغربی کنارے پر صیہونی حکومت کے حملے فلسطینی قوم، زمین اور مقدسات کے خلاف ہمہ گیر جنگ کا حصہ ہے۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غرب اردن پر بدھ سے جاری صیہونی جارحیت میں کم سے کم گیارہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر دو ہزار تئیس سے اب تک غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت میں چالیس ہزار پانچ سو چونتیس فلسطینی عام شہری شہید ہو چکے ہیں۔
صیہونی حکومت کے وزیرخارجہ نے غرب اردن کو خالی کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو نے غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کا مقابلہ کرنے اور اس علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کا ایک ڈرون طیارہ مار گرانے کی خبر دی ہے۔